178

امرناتھ یاترا کے بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیاجاسکتا:لیفٹینٹ گورنر

جموں/ لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو جو شری امرناتھ جی شرائین بورڈ کے چیئر مین بھی ہیں، کی صدارت میں راج بھون میں 38ویں بورڈ میٹنگ منعقد ہوئی ۔بورڈ میٹنگ میں بتایا گیاکہ فی الحال یاترا ۔2020ء کے تعلق سے کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم لگتا ہے کہ یاترا کا اِنعقاد ممکن نہیں ہوگا۔چنانچہ کووِڈ۔19 ایک وَبائی بیماری ہے اور یہ ابھی پھیل رہی ہے لہٰذا یاترا کے انعقاد کا فیصلہ مستقبل قریب میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد لیا جائے گا۔میٹنگ میں ڈی سی رینہ ، پروفیسر انیتا بلاوریہ ، ڈاکٹر سدھر شن کمار ، ڈاکٹر سی ایم سیٹھ اور پروفیسر ویشوا مورتی شاستری ، سی ای او بپل پاٹھک ، ایڈیشنل سی ای او انوپ کمار سونی اور شرائین بورڈ کے دیگر اعلیٰ افسروں نے شرکت کی جبکہ سوامی اودیش آنند گری جی مہاراج اور ڈاکٹر دیوی پرساد شیٹھی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں