190

تمنہ اور چوکی بل میں معمولات زندگی بحال | عوام کا زیر زمین بینکر تعمیر کرنے کا مطالبہ

کپوارہ/ /ضلع کپوارہ کے تمنہ رامحال اور ریڈی چوکی بل میں ہندو پاک افواج کے مابین گولہ باری میں 3شہریو ں کی ہلاکت کے بعد بدھ کومعمولات زندگی بحال ہوگئے ۔10روز قبل آر پار کشیدگی کے دوران کرالہ پورہ کے ریڈ ی چوکی بل اور تمنہ رامحال میں مالی و جانی نقصان ہوا تھااور 4سالہ کمسن سمیت 3شہری لقمہ اجل بن چکے تھے۔ تب سے لیکر آج تک لوگ گھرو ں میں سہم کر رہ گئے تھے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ انہیں یہ خوف ہے کہ کہیں دونو ںممالک کے درمیان پھر سے کشیدگی نہ ہو اورپھر کوئی جان چلی جائے یا نقصانات سے دوچار ہونا پڑے ۔ لوگو ں کا کہنا ہے کہپہلے پہل ایسا نہین ہوتا تھا لیکن اب چوکی بل اور تمنہ براہ راست گولہ باری کا نشانہ بن رہے ہیں ۔انہوں نے علاقے میں زیر زمین بینکر تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ گولہ باری کے دوران وہ ان بینکرو ں میں پناہ لے سکیں۔ادھر ان علاقوں میں بدھ سے لوگو ں نے اپنا کارو بار شروع کیا ہے اور کھیت کھلیانو ں میں کسانو ں کی چہل پہل شروع ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں