190

تو کیا 4 مئی سے چلنے لگے گی ٹرین! ریلوے وزارت بنا رہی ہے خصوصی منصوبہ، جانئے کیا ہوں گے نئے ضابطے؟

نئی دہلی۔ انڈین ریلوے (Indian Railway) نے تین مئی تک اپنی ساری مسافر ٹرینیں (Passenger Trains) منسوخ کر دی ہیں۔ یہی نہیں اس نے تین مئی کے بعد کے ریلوے ریزرویشن کو بھی بند کر دیا ہے۔ اس کا سیدھا مقصد ریل مسافروں کو پیغام دینا ہے کہ چار مئی کو لے کر وہ کوئی اندازہ نہ لگائیں اور نہ ہی ریلوے اسٹیشنوں کی طرف جائیں۔ ریلوے لاک ڈاون (Railway Lockdown) کے بعد جب بھی ٹرینیں چلائے گا تو وہ مرکز کی ہری جھنڈی کے بعد ہی چلائے گا۔ مرکز بھی اس مسئلہ پر سبھی ریاستوں سے بات چیت کے بعد ہی کوئی ہدایت جاری کرے گا۔ اس بیچ جس طرح سے کورونا کے معاملہ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اس سے واضح ہے کہ ٹرینوں کا آپریشن جب بھی شروع ہو گا وہ کورونا کے خوف کے سائے میں ہی ہو گا۔ اس لئے ریلوے میں بھی الگ الگ زون اور ڈویژن کے حکام کئی طرح کے امکانات پر غور کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں