178

فیس بک کی جیو میں سرمایہ کاری، 10فیصد تک شیئرز خرید نے کا اعلان

ممبئی// دنیا کی معروف سوشل نیٹ ورکنگ کمپنی امریکہ کی فیس بک نے ہندوستانی سرمایہ دارمکیش امبانی کے ریلائنس جیو پلیٹ فارم میں بدھ کو 43754 کروڑ روپے کی بڑی سرمایہ کاری کرکے 9.99 فیصد حصص خریدنے کا اعلان کیا۔ دنیا کی کسی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی میں اتنی بڑی رقم کی سرمایہ کاری سے اتنا کم حصص خریدنے کا یہ سب سے بڑا سودا ہے ۔فیس بک نے اپنی ویب سائٹ پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ریلائنس جیو میں 9.99 فیصد حصہ 43، 574 کروڑ روپے میں خریدا ہے ۔ اس سودے کے ساتھ ساتھ فیس بک ریلائنس جیو کا سب سے بڑا شیئر ہولڈر بن گیا۔ ہندوستان میں کسی ٹیکنالوجی کمپنی میں یہ اب تک کی سرمایہ کاری کی سب سے زیادہ رقم ہے ’’۔عالمی وبا کووڈ -19 کے چیلنجز پر فتح حاصل کرنے کے لئے گزشتہ ایک ماہ سے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے درمیان ملک میں سرمایہ کاری کی یہ خبر بڑی راحت بھری ہے ۔فیس بک کے ساتھ شراکت پر امبانی نے کہا‘‘2016 میں جب ہم نے جیو کی شروعات کی تھی تو ہم نے ایک خواب دیکھا۔ یہ خواب تھا ہندوستان کے ‘ڈجیٹل سروودیہ’ کا، یہ خواب تھا ہندوستان میں ایک ایسے جامع ڈجیٹل انقلاب کا جس سے ہر ہندوستانی کی زندگی بہتر ہو سکے ۔ خواب۔ ایک ایسے انقلاب کا جو اسے ‘ڈجیٹل دنیا’ کی چوٹی تک پہنچا سکے ۔ لہٰذا ہندوستان کی ڈجیٹل ایکوسسٹم کی فروغ وترقی اور تبدیلی کے لئے ہم اپنے طویل مدتی پارٹنر کے طور پر فیس بک کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں