193

جموں وکشمیر:بانڈی پورہ بناکوروناوائرس کاہاٹ اسپاٹ،4دنوں میں28نئےمعاملے،لوگوں میں خوف وہراس

جموں کشمیر میں پیر تک ناول کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 354 ہوگئی ہے۔متاثرہ افراد میں سب سے زیادہ تعداد شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع سے ہئے ۔یہاں کل 84 افراد ابھی تک وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں جن میں سے ایک کی موت بھی واقع ہوئی ہے جبکہ 11 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔پچھلے چار دن یعنی 16 اپریل سے 19 اپریل تک کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو کل متاثرہ افراد (54)کی آدھی سے زیادہ تعداد یعنی اٹھائیس کا تعلق اسی ضلع سے ہے۔بانڈی پورہ میں سب زیادہ متاثر گنڈ جہانگیر علاقہ ہے۔

جہاں پیر تک 35 معاملہ سامنے آئے ان میں سے ایک کی موت واقع ہوئی۔حالانکہ ضلع میں پہلے چار معاملے 25 مارچ کو ہی سامنے آئے تھے جن کا تعلق تبلیغی جماعت سے تھا لیکن گنڈ جہانگیر علاقہ میں 7 اپریل کو یہ سلسلہ ایک بزرگ کی موت سے شروع ہوا جو فوت ہونے کے بعد کویڈ مثبت قرار دیاگیا۔دو روز بعد یعنی 9 اپریل کو فوت ہوئےاسی شخص کے 11افراد خانہ اس وائرس سے متاثر پائے گئے اور تب سے گنڈ جہانگیر میں وائرس کا تانڈو تیز ہوتا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں