179

جموں وکشمیر پولیس سربراہ کا بڑا بیان، کہا- پاکستان اب جنگجو ہی نہیں کورونا کے مریض بھی ایکسپورٹ کرے گا

سری نگر: جموں وکشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نےکہا کہ پاکستان کشمیر میں اب صرف جنگجو ہی نہیں بلکہ کورونا وائرس کے مریض بھی ایکسپورٹ کرےگا اور کشمیر کے ہمارے لوگوں میں انفیکشن پھیلائےگا۔ انہوں نےکہا کہ اس کے چلتے بہت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

پولیس سربراہ نے بدھ کو وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں نامہ نگاروں کو بتایا: ‘کچھ چیزیں سامنے آئی ہیں اور یہ بڑے تشویش کی بات ہے کہ پاکستان ابھی تک صرف دہشت گرد ایکسپورٹ کرتا تھا، لیکن اب وہ کورونا وائرس کے مریض بھی ایکسپورٹ کرے گا۔ کشمیر میں ہمارے لوگوں میں انفیکشن پھیلائےگا۔ یہ ایک بات ہے جس پر احتیاط برتنے کی ضرورت ہے اور یہ ہمارے لئے تشویش کی بات ہے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں