52

سپیشل سکریٹری فائنانس کورونا سے فوت

جموں// محکمہ فائنانس کے سپیشل سکریٹری اور سابق ضلع مجسٹریٹ کولگام ڈاکٹر شمیم احمد وانی گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں ہفتے کے روز کورونا سے انتقال کر گئے ۔آپ1999 بیچ کے کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروس (کے اے ایس) افسر تھے ۔ 54 سالہ ڈاکٹر شمیم احمد وانی کو چند روز قبل جی ایم سی جموں میں داخل کیا گیا تھا جہاں ہفتے کے روز قریب ساڑھے گیارہ بجے دن کورونا سے ان کی موت واقع ہوئی۔سرینگر کے مضافاتی علاقہ پاندچھ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شمیم احمد جموں وکشمیر حکومت کے بہترین ماہر اقتصادیات مانے جاتے تھے ۔ آپ نے اپنے کیرئر میں زیادہ تر وقت محکمہ فائنانس کی خدمت میں ہی صرف کیا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈاکٹر شمیم وانی کی موت پر انتہائی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ڈاکٹر شمیم کو انتہائی دیانتدار،محنتی اور قابل افسر قرار دیتے ہوئے انکے لواحقین کیساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرا منیم نے مرحوم کی روح کے ابدی سکون اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی دعا کی ۔ چیف سیکرٹری نے شمیم کو ایک سرشار ، نرم بولنے والے اور نیک نیتی افسر کو یاد کیا جس نے ڈپٹی کمشنر کولگام ، سپیشل سیکرٹری خزانہ اور کمشنر سٹیٹ ٹیکسز کے عہدے پر اپنی خدمات انجام دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں