129

منوج سنہا ہوں گے جموں وکشمیر کے نئے لیفٹیننٹ گورنر، صدر نے منظور کیا مرمو کا استعفیٰ

راشٹرپتی بھون کے جاری کردہ ریلیز کے مطابق صدر کووند نے گریش چندر مرمو کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے اور منوج سنہا کو مرکز کے زیر اقتدار ریاست کا نیا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا ہے۔
نئی دہلی۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر منوج سنہا کو جموں وکشمیر کا نیا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا ہے۔ راشٹرپتی بھون کے جاری کردہ ریلیز کے مطابق صدر کووند نے گریش چندر مرمو کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے اور منوج سنہا کو مرکز کے زیر اقتدار ریاست کا نیا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا ہے۔

اس سے قبل بدھ کے روز مرمو نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مرمو کو دہلی میں دیگر ذمہ داری اور عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں