126

یو پی ایس سی امتحانات میں کپوارہ کے دو امیدوار کامیاب، پورے علاقے میں جشن کا ماحول

پنجوہ کپوارہ سے تعلق رکھنے والی نادیہ بیگ نے بھی یو پی ایس سی امتحانات میں کامیابی حاصل کرلی ہے جس کے ساتھ ہی پورے علاقے میں جشن کا ماحول ہے
جموں کشمیر ۔ سال 2019 کے یونین پبلک سروس کمیشن کے تحت منعقد کئے گئے مسابقتی امتحانات یعنی یو پی ایس سی امتحانات کے نتائج سامنے ائے ہیں جس میں ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر سے بھی ایک درجن سے زائد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ وہیں، سرحدی علاقے کپوارہ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو امیدواروں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں۔ ان میں سے ایک خاتون امیدوار بھی شامل ہیں۔ پنجوہ کپوارہ سے تعلق رکھنے والی نادیہ بیگ نے بھی یو پی ایس سی امتحانات میں کامیابی حاصل کرلی ہے جس کے ساتھ ہی پورے علاقے میں جشن کا ماحول ہے اور ان کے لواحقین اور رشتہ داروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مذکورہ امیدوار کے والد اور والدہ دونوں پیشے سے استاد ہیں جبکہ اس کی دو بہنیں ایک سال قبل ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ اس موقع پر نادیہ نے نیوز ایٹین کےساتھ بات کرتے ہوئے اپنے تعلیمی سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ابتدائی تعلیم آبائی علاقے میں ہی ہوئی ہے اور دسویں جماعت تک وہ ویلگام میں ایک مقامی اسکول میں تعلیم حاصل کرتی رہیں جبکہ اس کے بعد مقامی ہائی سیکنڈری میں ہی انہوں نے بارویں جماعت کا امتحان پاس کیا جس کے بعد گریجویشن جامعہ ملیہ اسلامیہ دلی میں مکمل کیا۔ اس کے بعد انہوں نے یو پی ایس سی امتحانات میں قسمت آزمائی کی اور پہلی مرتبہ وہ پرلمنز میں ناکام ہوئیں جس کے بعد دوسری مرتبہ آج وہ یہ امتحان پاس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں