157

تھنہ منڈی میں تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کا مطالبہ

تھنہ منڈی //تھنہ منڈی کے تجارتی پیشہ افراد نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ تجارتی سرگرمیاں بحال کی جائیں تاکہ دکانداوں کانقصان نہ ہو ۔تاجر برادری نے کہا ہے کہ لاک ڈاون کی وجہ ان کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جس سے انھیں کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکانوں کے کرائے ، بینک قرضوں کی قسطوں کی ادائیگی ہمارے لئے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے ل۔انجینئر ارشاد خان اور محمد آصف نے حکومت سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادیوں کے موسم اور رمضان المباک کے موقع پر بھی دکانیں بند ہیںجس کی وجہ سے یہاں کے دکان مالکان کو بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال رمضان کے موقع پر دکانداروں کو ایک امید ہوتی ہے کہ کاروبار بڑے پیمانے پر ہوگا لیکن پچھلے سال کی طرح اس سال بھی رمضان میں دکانیں بند پڑی ہیں جس کی وجہ سے تمام طرح کی دکانوں میں کام کرنے والے افراد بے روگاری کا شکار ہیں۔اسلئے انھوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت دکانداروں کو دکانیں کھولنے کا موقع فراہم کرے تاکہ دیگر پریشانیوں کے ساتھ ساتھ ہماری معاشی حالت بھی بہتر ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں