61

شہر سرینگر کے سبھی اسپتالوں میں

اضافی آکسیجن بیڈ لگانے کا کام جاری :ڈپٹی کمشنر سرینگر
یو پی آئی

سرینگر:۸، مئی/ڈپٹی کمشنر سرینگر کا کہنا ہے کہ لفٹنٹ گورنر کی ہدایت پر شہر سرینگر میں قائم اسپتالوں میں اضافی آکسیجن بیڈ لگائے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے بھر پور معاونت فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اسپتالوں میں کس کووڈ مریض کو رکھنا ہے اس کا فیصلہ ڈاکٹرز ہی لے سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایل جی کی ہدایت پر اب وائرس سے متاثرہ مریضوں میں مفت کٹ فراہم کرنے کا فیصلہ لیا
گیا ہے۔ سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈپٹی کمشنر سرینگر اعجاز اسد نے بتایا کہ شہر سرینگر میں کوووڈ صورتحال کے پیش نظر اسپتالوں میں اضافی بیڈ لگائے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ لفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی ہدایت پر شہر کے بڑے اسپتالوں میں اضافی بیڈ جو آکسیجن سے لیس ہیں لگائے جارہے ہیں اورا س حوالے سے کام شروع کیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دوسرے اسپتالوں میں بھی آکسیجن سے لیس اضافی بیڈ لگانے کا فیصلہ لیا گیا ہے جس پر کام شدو مد سے جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت آکسیجن کیلئے درکار سازو سامان فراہم کر رہی ہیں۔ کووڈ 19مریضوں کی اسپتالوں میں بھرتی کے معاملے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اس طرح کا فیصلہ ڈاکٹرز ہی لے سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مریضوں میں وائرس نے کتنا اثر کیا ہے یہ ڈاکٹرز ہی بتا سکتے ہیں جس کے بعد اُنہیں اسپتالوں میں بھرتی کیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایل جی کی ہدایت پر آج سے شہر سرینگر میں متاثرہ کووڈ مریضوں میں مفت کٹ فراہم کئے جارہے ہیں جس میں آکسی میٹر کے ساتھ ساتھ ، ادویات اور دوسرا سامان بھی موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں