102

منشیات مخالف عالمی دن | نشہ تاریکی، بربادی اور تباہی لے کرآتا ہے :مودی

نئی دہلی//وزیراعظم نریندرمودی نے منشیات کے استعمال اورغیرقانونی اسمگلنگ کے خلاف حکومت کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کل کہا کہ نشہ اپنے ساتھ تاریکی، بربادی اورتباہی لے کرآتا ہے ۔وزیراعظم نے منشیات اورغیرقانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا،‘‘میں ان تمام لوگوں کی تعریف کرتا ہوں جوہمارے سماج سے منشیات کے خطرے کو مٹانے کے لئے زمینی سطح پر کام کررہے ہیں۔ زندگی کو بچانے کے لئے کی گئی ایسی ہرکوشش اہم ہے ۔ بالآخر نشہ اپنے ساتھ تاریکی، بربادی اورتباہی لے کرآتا ہے ۔ایک دیگرٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ منشیات کے مسائل کے بارے میں وہ اپنے پروگرام من کی بات کے ایک ایپیسوڈ کو بھی یہاں شیئرکررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں