58

پہلی مرتبہ ایک دن میں ریکارڈ60مریضوں کی موت واقعہ……

جموں میں 42اورکشمیرمیں 18زندگیوں کی جنگ ہارگئے:4788مثبت معاملات، 46ہزار535فعال معاملات
نیوز سروس

سری نگر:۸،مئی:جموں وکشمیرمیںعالمگیر وبائی وائرس کووڈ19نے موت کارقص جاری رکھتے ہوئے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران60انسانوںکوموت کی نیندسلادیا جن میں کچھ نوجوان اورایک سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہے ۔اس دوران جمعہ کی شام سے سنیچرکی شام تک مزید4788مثبت معاملات سامنے آئے ۔خیال رہے گزشتہ روزجموں وکشمیرمیں پہلی مرتبہ ایک دن میں مثبت معاملات نے 5000کاہندسہ عبورکیا تھاجبکہ پچھے کئی دنوں کے روزانہ 50سے زیادہ اموات واقعہ ہونے کاسلسلہ جاری ہے اورپہلی مرتبہ یومیہ اموات نے 60کے ہندسے کوچھولیا ہے ۔اس دوران مثبت معاملات میں تیزی آنے کے بعدفعال معاملات کی تعداد46ہزار535تک پہنچ چکی ہے۔۔سرکاری اعدادوشمار میں جانکاری فراہم کی گئی کہ جمعہ کی شام سے سنیچرکی شام تک جموں وکشمیرمیں60کورونا مریض جاں بحق ہوئے ،جن میں سے 42کی موت جموں صوبے میں واقع ہوئی جبکہ18ایسے مریض کشمیروادی میں دم توڑبیٹھے ۔اس طرح سے جموں وکشمیرمیں مہلک وائرس کی زدمیں آکرمرنے والوں کی تعداد2672تک پہنچ گئی ہے ،جن میں سے 1533کی موت کشمیرمیں واقعہ ہوئی جبکہ1139کورونا مریض جموں میں چل بسے
ہیں ۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران4788مثبت معاملات درج کئے گئے ،جن میں سے3259 کشمیروادی اور1529جموں صوبے میں سامنے آئے ہیں ۔اس طرح سے جموں وکشمیر میں تاحال کورونا کی لپیٹ میں آنے والوں کی مجموعی تعداد2 لاکھ11 ہزار742ہوگئی ہے،جن میں سے تاحال ایک لاکھ62ہزار535مریض شفایاب ہوئے ہیں ،تاہم حالیہ دنوں میں کوروناکیسوں میں آئی تیزی کے بعدجموں وکشمیرمیں سرگرم یافعال معاملات کی تعدادتیزی سے بڑھ کر 46ہزار535تک پہنچ چکی ہے،جن میں سے 30387متاثرہ مریض کشمیرمیں زیرعلاج ہیں جبکہ جموں صوبہ میں فعال معاملات کی کل تعداد16148ہے۔سرکاری اعدادوشمارسب سے زیادہ853مثبت معاملات سری نگرشہرمیں درج ہوئے جبکہ جموں شہرمیں 634افرادکومہلک وائرس میں مبتلاءپایاگیا ۔دیگراضلاع میں اننت ناگ573، بڈگام444،بارہمولہ470 ،پلوامہ 325، کولگام237 ، کپوارہ131،بانڈی پورہ83،گاندربل55،شوپیان میں88،اودھم پور181،راجوری247اور کٹھوعہ169،سانبہ63اوررام بن 66نئے مثبت معاملات کیساتھ سرفہرست رہے۔جہاں تک تاحال ہونے والی2672اموات کامعاملہ ہے توا س میں سری نگرشہر602اموات کیساتھ دوسرے نمبرپر ہے جبکہ 636اموات کیساتھ جموں شہراب سرفہرست آگیاہے ۔بارہمولہ میں 211،بڈگام142،پلوامہ118،کپوارہ106،اننت ناگ119اموات کیساتھ سب سے زیادہ اموات والے اضلاع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں