145

گھریلوقرنطین والے کورونامریضوں کیلئے اہم اعلان

’کووڈ19کٹس مفت ‘فراہم کرنےکااعلان
آج سے ہوگی تقسیم کاری شروع،صوبائی کمشنروں کوذمہ داری تفویض
نیوز سروس

سری نگر:۸،مئی :جموں وکشمیرحکومت نے ایک غیرمعمولی اقدام کے بطورکورونا میں مبتلاءپائے جانے والے تمام مریضوں کو’کووڈ19کٹس ‘فراہم کرنے کااعلان کیا ،یہ کٹس اتوار سے تمام متعلقہ مریضوں میں مفت تقسیم کئے جائیں گے ۔ حکومت جموں وکشمیر نے ممکنہ طورپر اسپتالوں پرپڑنے والے اضافی دباﺅ کوکم کرنے اورغریب کورونا مریضوں کی مددکیلئے ایک غیرمعمولی اوراہم اقدام کے بطورایسے تمام افرادمیں ”کووڈ19کٹس “مفت تقسیم کرنے کافیصلہ لیاہے ،جن کوکورونا میں مبتلاءپایاجائیگا۔کورونا میں مبتلاءپائے جانے والے سبھی افرادمیں ”کووڈ19سے لڑنے کیلئے کٹس“اتوار یعنی9مئی سے مفت تقسیم کرنے کاعمل شروع کیاجائیگا۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ یہ کثیر جہتی اقدام ہے ،جس کا مقصدنہ صرف ایسے
مریضوں کوتمام ضروری ادویات وآلات فراہم کرنا ہے ،جو ان کو خریدنے کی مالی سکت نہیں رکھتے ہیں اوردوسرا یہ کہ کووڈمخالف مقررہ ادویات کی چوربازاری کوناممکن بنایاجائے ۔ذرائع نے بتایاکہ 9مئی سے یہ مہم شروع کی جائیگی ،اوراس اہم اقدام کے تحت کورونا مریضوں کوسبھی ادویات اورمیڈیکل آلات مفت فراہم کئے جائیں گے ،جس میں آکیسی میٹرOxymeter،ادویات کاسیٹ بشمول پیرسٹومال،کھانسی یاگلے میں خراش کی دوائی ،ایک اینٹی وائرل مثلاً Ivermectin،ایک اینٹی بائیوٹک،زنک معہ ویٹامن(zincovit)کے علاوہ 2کتابچے ،جس میں دوران گھریلو قرنطین مریض کوکیا کرنا ہے یاکیانہیں کی جانکاری دی گئی ہوگی جبکہ اس کتابچے میں مریض کیلئے یہ اہم جانکاری بھی ہوگی کہ اُ س کوکال سینٹر کال کرکے ڈاکٹری مشورے پرکون سی دوائی کب لینی ہے۔حکومت نے کورونا مریضوں میں مفت کووڈ19کٹس تقسیم کرنے کی ذمہ داری کشمیراورجموں صوبوں کے ڈویژنل کمشنروں کوتفویض کردی ہے ۔اورمتعلقہ صوبائی کمشنر کورونا مریضوں میں کووڈ 19کٹس مفت تقسیم کرنے کے پروگرام منعقد کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں