120

گھریلو پروازو ں کا 72واںدِن | 2350مسافر17پروازوں میں سرینگرپہنچے

جموں//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے72ویں دِن 3,183مسافروں کو لے کر آج26پروازیں جموں اور سری نگر ہوائی اڈوں پر اُتریں ۔ 833مسافروں سمیت09کمرشل پروازیں جموں ہوائی اڈے اور 2350مسافروں کو لے کر17 پروازیں آج سری نگر کے ہوائی اڈے پر اتریں۔واضح رہے کہ25 مئی سے اب تک جموں ایئر پورٹ پر 562گھریلو پروازیں اتری ہیں جن میں 42725مسافروں نے سفر کیا ۔ اسی طرح سری نگر ائیر پورٹ پر901گھریلو پروازیںاتریں ہیں جن میں 1,14,329مسافروں نے سفر کیا ہے۔نیز جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً3,676 مسافروں کو خصوصی انخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں واپس لایا ہے۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اڈوں سے اپنے منازل کی طرف تما م احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔ اِس دوران شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارتوں کی جانب سے مقرر کئے گئے رہنما خطوط اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں