122

24گھنٹوں میں 342مثبت معاملات درج

مزید5کورونا متاثرہ مریض لقمہ اجل
جموں وکشمیرمیںفعال معاملات کی کل تعداد5630رہ گئی
ایس این ایس

سرینگر ۶۲،جونجموں وکشمیر میںکوروناوائرس سے متاثرین کے کیسوں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران342نئے معاملا ت کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اس دوران 864مریض شفایاب بھی ہوئے اور 5افراد کی موت بھی واقع ہوئی جن میں سے ایک کا تعلق وادی اور 4کا تعلق جموں صوبے سے ہے۔پہاڑی ضلع شوپیان سے سنیچر کو صرف ایک نیا مثبت کیس سامنے آیا۔سرکار کی جانب سے بھیجے گئے میڈیا بلیٹن کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں کے دوران یونین ٹریٹری میں مجموعی طور 342نئے مثبت معاملات سامنے آئے جبکہ 864مریض شفایاب ہوئے ۔اس دوران اس بیماری میں مبتلا 5مریضوں کی موت بھی واقع ہوئی جن میں سے ایک کا تعلق صوبہ کشمیر اور 4کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔342نئے مثبت کیسوں میں 235کا تعلق صوبہ کشمیر اور 107کا تعلق صوبہ جموں سے ہے جبکہ شفایاب ہونے والوں میں 375کا تعلق صوبہ جموں
اور 489کا تعلق صوبہ کشمیر سے ہے۔یونین ٹریٹری میں اب تک اس بیماری میں مجموعی طور 3لاکھ 14ہزار 316افراد ملوث ہوئے جن میں سے اب 5ہزار 630سرگرم ہیں جبکہ 3لاکھ 4 ہزار 390روبہ صحت ہوچکے ہیں۔سرگرم معاملات میں سے 2ہزار 108صوبہ جموں اور 3ہزار 522 وادی سے تعلق رکھتے ہیں۔یونین ٹریٹری میں مجموعی طور اس بیماری سے اب تک مرنے والوں کی تعد اد 4296تک پہنچ گئی ہے۔آج سب سے کم مثبت کیس یعنی ایک جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں سامنے آیا جبکہ سب سے زیادہ 82کیس ضلع سرینگر میں درج کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں