62

عالمی وبا کا پھیلائو جاری | دنیا میں متاثرین کی تعداد ساڑھے15کروڑ سے متجاوز

لندن //دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے 12 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 67 لاکھ 9 ہزار 488 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 32 لاکھ 69 ہزار 840 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 93 لاکھ 48 ہزار 636 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 9 ہزار 395 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 کروڑ 40 لاکھ 91 ہزار 12 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ میں اب تک 5 لاکھ 94 ہزار 6 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 33 لاکھ 69 ہزار 192 ہو چکی ہے۔بھارت 2 لاکھ 34 ہزار 83 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 14 لاکھ 91 ہزار 598 مریض سامنے آچکے ہیں۔برازیل میں 4 لاکھ 17 ہزار 176 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 50 لاکھ 9 ہزار 23 ہو گئی۔فرانس میںمجموعی اموات 1 لاکھ 5 ہزار 850 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 28 ہزار 90 رپورٹ ہوئے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 42 ہزار 187 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 49 لاکھ 77 ہزار 982 ہو چکے ہیں۔ روس میں کل اموات 1 لاکھ 12 ہزار 246 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 48 لاکھ 55 ہزار 128 ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں