53

کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے بیرون ممالک سے امداد جاری | نیوزی لینڈ،اسرائیل ،جرمنی ، تھالی لینڈسے آکسیجن سلنڈر اور آکسیجن کنسٹریٹر موصول

نئی دلی // مرکزی سرکار نے بتایا ہے کہ بھارت میں کووڈ 19کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بیرون ممالک سے مدد مل رہی ہے ۔بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ اسرائیل سے 3 آکسیجن جینریٹرساور 360 آکسیجن کنسٹریٹرس کے ساتھ کل رات بھارت پہنچا ہے۔ بھارت نے اپنے آسیان شراکت دار تھائی لینڈ سے تحفے میں200 آکسیجن سلنڈروں اور 10 آکسیجن کنسنٹریٹرس کی اس کھیپ کے ملنے پر ستائش کا اظہارکیا ہے، جو کل صبح بھارت پہنچی ہے۔بھارت کو نیوزی لینڈ سے 72 آکسیجن کنسینٹریٹر ، جرمنی سے ایک موبال آکسیجن پلانٹ ، نیدر لینڈ سے 450 وینٹی لیٹر اور 100 آکسیجن کنسینٹریٹر آئے ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اب تک 2933 آکسیجن کنسینٹریٹر ، 2429 آکسیجن سلنڈر ، 13 آکسیجن پلانٹ ، 2951 وینٹی لیٹرس اور تقریبا تین لاکھ ریمیڈیسور ایجیکشن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو دئے گئے ہیں۔ ادھر امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے کورونا وائرس کی دوسری لہر سے متاثر ہندوستان کو ہر ممکن مدد دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ہیرس نے کہا کہ ہندوستان نے وبا کی شروعات میں ہماری مدد کی تھی ، اب ہم ہندوستان کی مدد کیلئے پرعزم طریقہ سے کھڑے ہیں۔کملا ہیرس نے کہا کہ 26 اپریل کو صدر جو بائیڈن نے حمایت کی پیش کش کرنے کیلئے وزیر اعظم مودی سے بات کی۔ 30 اپریل تک ریاستہائے متحدہ امریکہ کے فوجی اراکین اور شہری زمین پر راحت دے رہے تھے۔ امریکہ کی نائب صدر نے کہا کہ پہلے سے ہی ہم نے ریفیل کرنے کے قابل آکسیجن سلینڈر ، آکسیجن کنسنٹریٹرس ، این 95 ماسک دئے ہیں اور اب ہم اس کو اور زیادہ مقدار میں بھیجنے کیلئے تیار ہیں۔ ہم نے کورونا مریضوں کے علاج کیلئے ریمیڈیسیور کی خوراک بھیجی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں