170

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 1.82لاکھ ہلاکتیں، 26.22 لاکھ متاثرین

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی۔ عالمی وبا کورونا وائرس ‘کووڈ -19’ کی غضبناکی بڑھتی ہی جا رہی ہے اور اب تک دنیا کے بیشتر ممالک میں اس وبا سے ایک لاکھ 82 ہزارسے زائد افراد ہلاک اور 26.22 لاکھ سے زیادہ لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے کل 2،622،637 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 182،818 ہو گئی ہے۔ دنیا بھر میں اب تک 708،798 لوگ اس وبا سے مکمل طور پر شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمارکے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام علاقوں میں اب تک 21393 افراد اس وبا سے متاثراورابھی تک اس سے 681 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ ملک میں اب تک 4258 لوگ اس وباسے شفا یاب ہو چکے ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور وہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ دنیا کے سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں یہ وبا بھیانک شکل اختیارکر چکی ہے۔ یہاں اب تک 840476 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 46611 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ امریکہ میں اس بیماری سے اب تک 77366 لوگ شفا یاب ہوچکے ہیں۔ امریکہ کے بعد سب سے زیادہ شدید طور پر متاثر یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا سے اب تک 25085 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 187327 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 54543 افراد صحت مند ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں۔ اسپین اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 208389 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور21717 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 85915 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں