50

عابد علی کی ناٹ آوٹ ڈبل سنچری، پاکستان کا ہمالیائی اسکور

ہرارے// سلامی بلے باز عابد علی (ناٹ آوٹ 215 ) کی شاندار ڈبل سنچریوں اور نعمان علی (97) کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لئے 169 رن کی بہترین شراکت کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے دوسرے روز سنیچر کو اپنی پہلی اننگز آٹھ وکٹ پر 510 رن بناکر ڈکلیئر کردی۔ عابد علی نے اپنی تیسری سنچری مکمل کی جو ان کے کیریر کا بہترین اسکور بھی بن گیا۔ پاکستان نے چار وکٹ پر 268 رن سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا ۔ عابد علی نے 118 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ عابد 407 گیندوں میں29 چوکوں کی مدد سے 215 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ نعمان علی کے 97 رن پر آوٹ ہوتے ہی پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے 510 رن پر پاکستان کی اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔ نعمان علی 104 گیندوں پر نو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 97 رن بناکر اسٹمپ آوٹ ہوئے ۔ زمبابوے کی طرف سے بلیسنگ مرزبانی نے 82 رن دے کر سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹنڈائی چسورو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں