68

نیوزی لینڈ اور کولکتہ نائٹ رائڈرس کے کھلاڑی ٹم سیفرٹ کورونا سے متاثر

احمدآباد// نیوزی لینڈ اور کولکتہ نائٹ رائڈرس (کے کے آر) کے وکٹ کیپر بلے باز ٹم سیفرٹ کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں اور وہ نیوزی لینڈ واپس جانے کے بجائے فی الحال ہندوستان میں رہیں گے ۔ وہ ابھی احمدآباد میں آئیسولیشن میں ہیں۔ ضابطے کے مطابق سیفرٹ کا چارٹرڈ اڑان سے نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہونے سے پہلے ٹسٹ کیا تھا جس میں پازیٹیو پائے گئے ۔ نتیجے کے طور پر وہ دیگر ہم وطن کھلاڑی کے ساتھ نیوزی لینڈ کے لئے روانہ نہیں ہوسکے ۔ سیفرٹ کے کے آر کے تیسرے کھلاڑی ہیں جو کورونا کی زد میں آئے ہیں۔ اس سے پہلے ورون چکروتی اور تیزگیندباز سندیپ واریر اس وائرس کی زد میں آئے تھے ۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے ایک بیان کے مطابق سیفرٹ روانہ ہونے سے پہلے اپنے دونوں آر ٹی پی سی آر ٹسٹ میں کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں اور ابھی ہلکی علامات محسوس کررہے ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے وہ دس روز میں ہوئے سات ٹیسٹ میں نگیٹیو پائے گئے تھے ۔ سیفرٹ کو علاج کے لئے چنئی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں بھیجا جاسکتا ہے جہاں سابق آسٹریلیائی کھلاڑی مائک ہسی متاثر ہونے کے بعد رہ رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق سیفرٹ علاج اور آئیسولیشن کی مدت پوری ہونے کے بعد اور نگیٹیو آنے کے ہی نیوزی لینڈ لوٹیں گے اور یہاں 14 دن کے ضروری کوارنٹین میں رہیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں